مقبوضہ کشمیر: او آئی سی نے بھارتی قانون مسترد کر دیا

او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اسلام آباد: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے متعارف کردہ قانون کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش غیرقانونی ہے۔

مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید

او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں متعارف کرایا گیا نیا قانون اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا

بھارت میں برسر اقتدار انتہا پسندانہ سوچ کی حامل مودی حکومت کو اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے باور کرایا ہے کہ آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش جنیوا کنونشن اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی کے بھی مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں