امریکہ و کینیڈا کے درمیان قائم سرحد کی بندش میں توسیع

امریکہ و کینیڈا کے درمیان قائم سرحد کی بندش میں توسیع

اوٹاوہ: عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے کینیڈا اور امریکہ کے درمیان قائم سرحد کو مزید ایک ماہ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

کینیڈا: حملے میں استعمال ہونے والے ہتھاروں پر پابندی عائد

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان قائم آٹھ ہزار 900 کلو میٹر طویل سرحد کو 21 مارچ کے دن بند کیا گیا تھا۔ سرحد کی بندش کا بنیادی مقصدر کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنا تھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم سرحد 21 جون تک بند رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قائم سرحد غیر ضروری آمد و رفت کے لیے مزید ایک ماہ تک بند رکھی جائے گی۔

امریکہ: کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے آپریشن کا اعلان

کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرحد کی بندش کا فیصلہ دونوں ممالک کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں