بھارت فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دو روزہ دورے پر چین آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ تلاش کررہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جا سکتا ہے۔

 ’بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے‘

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مختلف اقسام  کی سازشیں کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا ہے کہ پاکستان میں امن قائم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہی افغانستان میں قیام امن کے لیے ہونے والی پیشرفت بھی نہیں دیکھنا چاہتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: او آئی سی نے بھارتی قانون مسترد کر دیا

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارت نے جو قیامت برپا کررکھی ہے اس سے دنیا واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر جو بھیانک اورانسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اس سے بھی عالمی دنیا آگاہ ہے۔

اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کشمیر میں متعارف کرائے جانے والے نئے قانون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے منافی قرار دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید

پاکستان کی قیادت تسلسل کے ساتھ عالمی دنیا کو آگاہ کرتی رہی ہے کہ بھارت میں برسراقتدار انتہا پسند مودی حکومت کسی بھی وقت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ڈالنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے جیسا کہ اس نے ماضی میں کیا تھا۔


متعلقہ خبریں