مسجد اقصیٰ: عید الفطر کے بعد کھول دی جائے گی

مسجد اقصیٰ: عید الفطر کے بعد کھول دی جائے گی

یروشلم: مسجد اقصیٰ کو عیدالفطر کے بعد نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے آنے پر دو ماہ قبل پابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنا تھا۔

مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولے جانے کا اعلان اسلامی اوقاف کونسل نے کیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق القدس اسلامی اوقاف کونسل نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو کھولنے کے طریقہ کار کی بابت جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

مسجد اقصیٰ میں ریما خان کی حاضری و عبادت

ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد اقصٰی کے ڈائریکٹر شیخ عمر الکسوانی کا کہنا ہے کہ مسجد اقصٰی جزوی طور پر نہیں کھولی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسجد میں آنے والے نمازیوں کی تعداد بھی متعین نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں