فلسطین: امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم

فلسطین: امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم

رملہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ دستخط شدہ تمام معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ جن معاہدوں کو ختم کیا گیا ہے ان میں اوسلو معاہدہ بھی شامل ہے جس پر 1993 میں دستخط کیے گئے تھے۔

ٹرمپ کے داماد کشنر نے ’نیا اسرائیلی نقشہ‘ پیش کردیا

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے یہ اعلان رملہ میں بلائے گئے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنگامی اجلاس بلانے کا بنیادی مقصد مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اسرائیل میں ضم کیے جانے کے اعلان کردہ منصوبے پرغوروخوص کرنا تھا۔

صدی کی بدترین’سودی بازی‘ یا صدیوں بعد پیدا ہونے والا ’موقع‘؟

اسرائیل میں وزیراعطم نیتن یاہو آئندہ ڈیڑھ برس کے لیے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے شرکت اقتدار کا معاہدہ کیا ہے۔

نیتن یاہو نے اپنی انتخابی مہم میں اعلان کیا تھا کہ اگر وہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو مغربی کنارے کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کردیں گے اور اسے اسرائیلی خود مختاری کی حدود میں لے آئیں گے۔

امن کانفرنس کا مقصد فلسطینیوں کی مدد ہے، وزیرخارجہ بحرین

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اب اسرائیل کو ایک قابض طاقت کی حیثیت سے دنیا میں متعارف ہونا ہوگا اور بوجھ بھی اٹھانا پڑے گا۔

مشرق وسطیٰ امن منصوبہ یا ڈیل آف دی سینچری؟

فلسطینی صدر نے فلسطینوں پر کیے جانے والے مظالم کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی اور کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی ڈھائے جانے والے مظالم میں شریک سمجھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں