ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم گرم رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ دو روز میں موسم گرم رہا لیکن ہیٹ ویو کے امکانات دم توڑ گئے ہیں۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم کچھ اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختو نخوا کے علاقے کاکول میں 11 ملی میٹر، دیر میں 05 ملی میٹر، میرکھانی اور مالم جبہ میں 02 ملی میٹر، چترال، لوئر دیر اور سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 03 ملی میٹر اور کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں بھی 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز