پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 225 پوائنٹس کی کمی

stock-exchange

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 225 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 932 پوائنٹس پرہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مثبت آغاز ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 158 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 66 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 34 ہزار 224 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار زیادہ دیر مثبت زون میں ٹریڈ نہ کر سکا اور جلد ہی منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

رپورٹ فائل کرتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 143 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 107,166,968 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,465,120,770 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 353 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 158 کی سطح پر ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 203 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 33 ہزار 807 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے 3000 ملازم نوکری سے نکال دیے

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس پانچ دنوں میں 536 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔


متعلقہ خبریں