صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کا کورونا فنڈ میں 32 لاکھ روپے کا چیک

صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کا کورونا فنڈ میں 32 لاکھ روپے کا چیک

لاہور: صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کورونا فنڈ کے لیے 32 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو چیک ملاقات کے دوران پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ مہم میں پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ افسران کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں شاپنگ مالز، پلازے صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے آزمائش میں ہمیشہ متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر سیاست کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، حکومت نے سب کی مشاورت سے فیصلے کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فنڈ میں جمع ہونے والی امدادی رقم کے امین ہیں، کورونا پر کنٹرول صرف اور صرف سماجی فاصلے اور احتیاط سے ہی ممکن ہوگا۔

چند روز قبل صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کورونا فنڈ کے لیے 45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا تھا۔

انہوں نے امدادی رقم کا چیک وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران انہیں پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیشہ مصیبت کے وقت متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بے روزگار ہونے والوں کو وزیراعظم ریلیف فنڈ سے معاوضہ دیا جائے گا، عمران خان

عثمان بزدار نے کہا کہ دوسروں کے لیے جذبہ خیر پاکستانی قوم کو دیگر اقوام سے ممتاز کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں آنے والی پائی پائی کے امین ہیں، یہ فنڈ انتہائی شفاف انداز سے حق داروں تک پہنچایا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی قوم آزمائش میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں