کیٹیگری معانی نہیں رکھتی، اصل ہدف ٹیم میں و اپسی ہے، سرفراز

فائل فوٹو


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ‏سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے ، بی یا سی کٹگری معانی نہیں رکھتی، اتار چڑھاؤ کھیل کا حصہ ہے اور میرا اصل ہدف ٹیم میں و اپسی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت کرکٹر ہے، عمدہ کارکردگی میں تسلسل کنٹٹریکٹ میں ترقی کی وجہ ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کرکٹر سے اتنی جلدی پاکستان ٹیم میں آنا اب بھی ایک خواب لگتا ہے اور میں اظہر علی اور بابراعظم کے ہمراہ اے کٹیگری میں شمولیت اعزاز سمجھتا ہوں۔ اے کٹیگری کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا، شاندار کارکردگی جاری رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

سابق کپتان نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل سبھی کرکٹرز شاندار ہیں اور مجھے بی کیٹیگری میں بھی بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے۔

پی سی بی کی فہرست کے مطابق 9 کھلاڑیوں عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمدعباس، محمدرضوان، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ کو کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ برس کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا اور اب انہیں اے سے بی کٹگری میں بھیج دیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اظہرعلی سیزن 2020-21 کے لیے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کردیے گئے ہیں۔ پی سی بی نے بابراعظم کو قومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیموں کی قیادت سونپی ہے۔

پی سی بی نے کرکٹر امام الحق، سابق کپتان سرفراز احمد اور یاسر شاہ کی ایک ایک درجہ تنزلی کردی۔

 


متعلقہ خبریں