جوئے کیلیے رقم نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

فوٹو: فائل


چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں شوہر نے جوئے کے لیے رقم نہ دینے پر شوہر نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بہن نسرین کا شوہر گھریلو سامان اور بیوی کا زیور بھی جوئے میں ہار چکا ہے۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیوی سے جوئے کے لیے مزید رقم اور زیور مانگنے پر جھگڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: فیس واش استعمال کرنے پر تکرار، بھائی قتل کردیا

پولیس نے نسرین کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود قاسم ٹاؤن میں پیش آیا اور ملزم اور اس کا بھائی تاحال فرار ہیں۔

مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، چند روز قبل گھوٹکی میں جان کے تحفظ کی بھیک مانگنے والی خاتون قتل ہو گئی تھی اور پولیس نے حدود کا بہانہ بنا کر مقتولہ کو تحفظ فراہم نہیں کیا۔

ہم نیوز کے مطابق کاروکاری کی رسم نے تھانہ ڈھرکی، گھوٹکی میں ایک اور جان لے لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ماں نے جھگڑے کے دوران چھری سے بیٹی کو قتل کر دیا

اطلاعات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے تھانہ ڈھرکی پہنچ کر فریاد کی کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ ا س کی جان کو شدید خطرہ ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پولیس نے اس کو تحفظ فراہم کے بجائے یہ عذر پیش کیا کہ وہ اس کی حدود میں نہیں آتی۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ نے تھانے سے نکلنے سے قبل بہت منت سماجت کی کہ اس کی فریاد پردھیان دیا جائے وگرنہ اسے یقین ہے کہ وہ مار دی جائے گی۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقتولہ جب تھانے سے نکل کر جارہی تھی تو راستے ہی میں قتل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر قتل، دو ملزمان گرفتار

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور نعش قریبی فصل سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق قتل میں مبینہ طور پر مقتولہ کا خاوند اور دیور ملوث ہیں تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا نہیں۔


متعلقہ خبریں