سندھ میں کوروناکیسز کی تعداد 18ہزار964ہوگئی، 316اموات

سندھ میں کورونا وائرس

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار964 ہوگئی ہے جب کہ316 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد14 ہزار 709 تک پہنچ چکی ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 813 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی230، جنوبی157 اور وسطی میں 144 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورنگی 109، ملیر 97 اور غربی میں 76 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا: پاکستان میں 985 اموات، 45 ہزار 898 افراد متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار 898 ہو گئی ہے اور985 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا اور اب تک مجموعی طور پر چارلاکھ  14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 345 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ299، پنجاب289، بلوچستان38، اسلام آباد 09، آزادکشمیر ایک اور گلگت بلتستان میں چار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 16 ہزار 685 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 554، بلوچستان میں 2 ہزار 885، آزاد کشمیر میں 133 اور گلگت بلتستان میں 556 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 1,138 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات کے متعلق سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس بھی لے رکھا ہے اور صوبوں سے پیش رفت رپورٹس طلب کی گئی ہیں

 


متعلقہ خبریں