سینیٹ انتخابات: حکومت کا ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

چئیرمین سینیٹ کون؟ ن لیگ، پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ آئندہ سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈ کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں۔ انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے کابینہ میں سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن اقدام کررہے ہیں۔ انتخابی عمل میں مداخلت کرنے والوں کیلئے سزائیں تجویزکی گئی ہیں۔ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کار فرما ہے۔ ہمارے پیش کردہ قانونی بل سینیٹ میں زیرالتوا رہتے ہیں۔

اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ تمام چیزوں کا مقصد الیکشن شفاف بناناہے۔ سینیٹ انتخابات اور اصلاحات اتفاق رائے سےلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترامیم لارہے ہیں۔ مجوزہ سفارشات کے تحت کوئی بھی امیدوارالیکشن کمیشن کے عملے پراعتراض کرسکے گا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا نئی سفارشات کے تحت کہ انتخابات سے 4 ماہ قبل حلقہ بندیوں کوحتمی شکل دینا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی عثمان ڈار سے ملاقات، ٹائیگرفورس سے متعلق رپورٹ پر اظہار اطمینان

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات کر کے ایوان بالا کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی تھی۔

ملاقات کے دوران مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے نوجوان پارلیمانی رہنماؤں کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا تھا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فیڈریشن اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ قومی اداروں کو مضبوط بنانے میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے،تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں