او آئی سی: خصوصی ورکنگ گروپ کی تشکیل کا مطالبہ

افغانستان پر او آئی سی کا اجلاس: سعودی عرب نے پاکستان میں بلا لیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے او آئی سی ممالک کے خصوصی ورکنگ گروپ کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: او آئی سی نے بھارتی قانون مسترد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق اسلامی ممالک کی تنطیم او آئی سی میں خصوصی ورکنگ گروپ کی تشکیل کا مطالبہ بھارت میں اسلام دشمن رویوں کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاوش کی ایک کڑی ہے۔

ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مسلم ممالک کو بھارت میں جاری انتہا پسندی پر بریفنگ دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق منیر اکرم نے مسلم ممالک کو دوران بریفنگ بتایا کہ بھارت میں انتہائی منظم طریقے سے مسلم کش پالیسیوں پر کام ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے۔

بھارتی مسلمانوں پر مظالم، امریکی میڈیا بھی بول اٹھا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مسلم ممالک کو دوران بریفنگ بتایا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمان آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی میں شامل ممالک کی بڑی تعداد نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ او آئی سی میں شامل ممالک کی بڑی تعداد نے خصوصی ورکنگ گروپ کے قیام کی بھی حمایت کا واضح طورپرعندیہ دیا۔

’ بھارتی فوج کورونا کو بھی کشمیریوں کیخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ‘

اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے ڈومیسائل قانون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں