وزیراعظم کا کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی کوششوں پر زور


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تمام دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے، اس وبا کی روک تھام اور اس سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی اقتصادی فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں برآمدات کم ہوئیں اور تیل کی قیمتیں کریش کرگئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو پہلے دن سے دوہرے چیلنج کا سامنا تھا۔ پاکستان اور مغربی ممالک کی صورتحال مختلف ہے۔ پاکستان میں 25 ملین یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں جس صورتحال کا ہمیں سامنا ہے وہ یورپ سے مختلف ہے۔لاک ڈاوَن کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو غربت کا سامنا تھا۔ یہ لوگ لاک ڈاوَن کی وجہ سے اپنے خاندانوں کی کفالت نہیں کرسکتے تھے۔ لاک ڈاوَن ختم کرنے کافیصلہ کیا تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغرب اورہم میں فرق یہ ہے کہ ہمیں کورونا کیساتھ غربت کا چیلنج بھی درپیش ہے۔انتظامیہ کی مدد کیلئے 10لاکھ نوجوانوں پر مشتمل رضا کار فورس بنائی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاون کے دوران غریب طبقے کی بڑھتی مشکلات کو بھی دیکھنا ہے۔ اس حوالے سے حساس کیش پروگرام اس مسئلے کا قلیل المعیاد حل ہے۔ پاکستان میں دیہاڑی دار طبقے کے لیے کیش پروگرام شروع کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں کورونا کیسز میں اضافے کا سامنا ہے، دوسری طرف غربت کوبھی دیکھنا ہے۔ آنے والا سال صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کیلئے چیلنج ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے سبب یہ ڈھائی کروڑ مزدور بےروزگار ہوگئے۔ کروڑوں لوگوں کو بھوک سے بچانے کے لیے معیشت کو کھولنا ضروری ہے۔ کورونا کے سبب ڈھائی کروڑ مزدور بےروزگار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سالوں میں آنے والے چیلنجز کا سامنا پوری دنیا کوہے۔ رواں سال ہمارے ملک کیلئے بہت ہی مشکل ثابت ہورہا ہے۔ ہمیں اپنے وسائل نظام صحت کی طرف کرنے ہوں گے۔ ہم نے نہایت مشکل اصلاحات کے بعد جاری کھاتوں کا خسارہ کم کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جی 20 ممالک نے غریب ملکوں کیلئے قرضوں میں رعایت کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان جیسے ممالک عالمی قرضوں کی وجہ سے صحت پر زیادہ خرچ نہیں کرپارہے ہیں

کورونا کی صورتحال میں حالات کو متوازن رکھنے کیلئے پاکستان نے قومی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرقائم کیا۔ اب تک ایک کروڑخاندانوں کی مالی اعانت کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں