وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  اورڈائریکٹرجنرل انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال، خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع ملاقات میں ملک میں دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ 23 اپریل کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع  وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اورخود مختاری کے تحفظ  کو یقینی بنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

مزید پڑھیں: احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن: ہمیں اسمارٹ لاک ڈاوُں کی طرف جانا پڑے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دور کیا تھا جہاں پر انہیں  ملک کے داخلی و خارجی محاذوں پردرپیش چیلنجزپر بریفنگ دی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کے لیے آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا تھا۔


متعلقہ خبریں