سینٹرل جیل کراچی میں قیدی، عملے کے 2 سو 94 افراد میں کورونا کی تشخیص


کراچی: سینٹرل جیل کراچی میں قیدی اور جیل عملے  کے 2 سو 94 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ہم نیوزکو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی زیادہ تعداد قیدیوں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل میں 6 روز کے دوران 962 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس دوران جیل انتظامیہ وعملے کے 19 افراد کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا گیا۔

ہم نیوزکو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق سنٹرل جیل میں 11 مئی کو ایک قیدی میں علامت ظاہرہونے پرکوروناٹیسٹ کرایاگیا۔11 مئی کے روزہی سینٹرل جیل میں کوروناکاپہلا کیس سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق 13 مئی کو 7 قیدی اور جیل عملے کے 6 افراد کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے۔ ٹیسٹ میں 6 قیدیوں اور جیل عملے کے ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی۔

رپورٹ کے مطابق 15 مئی کو 93 قیدیوں میں سے 40 اور عملے کے 52 افراد میں سے صرف 2 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

اسی طرح 16 مئی کو330 قیدی اورعملے کے 34 افراد کا کوروناٹیسٹ کرایاگیا۔ 330 قیدیوں میں سے 204 اورعملے کے 34 افراد میں سے 8 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 17 مئی کے روز کورونا کے ٹیسٹ میں اضافہ کیا گیا اور 425 ٹیسٹ میں سے 32 قیدیوں میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی کوششوں پر زور

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار 898 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 985 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 13 ہزار 101 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 16 ہزار 685 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 17 ہزار 947  ہے۔

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 554، بلوچستان میں 2 ہزار 885، آزاد کشمیر میں 133 اور گلگت بلتستان میں 556 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 1,138 تک جا پہنچی ہے۔


متعلقہ خبریں