بھارتی حکام نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا، علی رضا

برسلز: کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے بھارتی حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے آپریشن کی آڑ میں 15 گھروں کو تباہ کرنا قابل مذمت عمل ہے۔

مودی حکومت کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق علی رضا سید نے کہا کہ بھارتی حکام نے خود کشمیری نوجوانوں کو ہتھیاراٹھانے پر مجبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی جنید صحرائی اور طارق شیخ نے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید

چیئرمین کشمیر کونسل نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف ہم تمام عالمی فورمز پر آواز اٹھائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی قابض افواج کی کارروائیوں پر اقوام متحدہ، یورپی یونین کے حکام اور انسانی حقوق کے اداروں کو خطوط لکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی بھارتی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں 15 گھروں کو آگ لگا دی تھی۔

مقبوضہ کشمیر: او آئی سی نے بھارتی قانون مسترد کر دیا

انہوں نے بھارت کی انتہا پسند جنونی ہندو مودی حکومت پر واضح کیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی چنار میں جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے کہ مودی حکومت نے ڈومیسائل کا جو قانون متعارف کرایا ہے وہ اقوام متحدہ کے بھی خلاف ہے۔

او آئی سی: خصوصی ورکنگ گروپ کی تشکیل کا مطالبہ

پاکستنان نے اسی ضمن میں او آئی سی کا خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامی ممالک کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا ہے۔


متعلقہ خبریں