ملتان: زیر حراست ملزمان اپنے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک


ملتان: نامعلوم ملزمان کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست دو ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس حراست سے فرار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گئے؟

ہم نیوز کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  وہ زیر حراست ملزمان کو مال مقدمہ کی برآمدگی کے بعد واپس لا رہی تھی تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس ترجمان کے دعوے کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان زیر حراست ملزمان کے ساتھی تھے اور انہیں حراست سے چھڑوانے کے لیے آئے تھے۔

ہم نیوز کو پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد چار تھی اور ان کی فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزمان عمران اور شبیر ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کی حراست میں ملزمان کی ہلاکت،آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

پولیس ترجمان کے مطابق زیر حراست ملزمان کے چاروں ساتھی مانگے دی ہٹی کے قریب فائرنگ کرنے کے بعد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوع سے فرار ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی نعشیں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے ماضی میں ایسے متعدد واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں کہ جب وہ زیر حراست ملزمان کو لے کرگئی تو راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے زیرحراست ملزمان کی ہلاکت اور تشدد کے پے در پے واقعات

آئین و قانون کے مطابق زیر حراست ملزمان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔


متعلقہ خبریں