وینٹی لیٹرز کی خریداری: کمیشن وصول کرنیوالا وزیر صحت گرفتار

وینٹی لیٹرز کی خریداری: کمیشن وصول کرنیوالا وزیر صحت گرفتار

بولیویا: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار وینٹی لیٹرز کی خریداری میں بھاری کمیشن وصول کرنے والے وزیرصحت کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت کی تنزلی

ملک کی خاتون صدر نے فوری طور پر اس ضمن میں تحقیقات کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بولیویا کے وزیر صحت مارسیلو نواجاس ( Marcelo Navajas) کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

’صحت، سماجی تحفظ اور خوراک کی فراہمی پر توجہ وقت کا اہم تقاضہ ہے’

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ملک کو درکار وینٹی لیٹرز کی خریداری میں بھاری کمیشن وصول کیا ہے۔

بولیویا کی خاتون صدر(Jeanine Añez Chavez) نے اس ضمن میں فوری طور پر نہ صرف تحقیات کا حکم دیا بلکہ وزیر صحت کو ان کے منصب سے برطرف کر کے گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے۔

صدر کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتےہوئے  برطرف وزیر صحت کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بولیویا کے لیے اسپین سے خریدے گئے وینٹی لیٹرز کی قیمت 50 لاکھ ڈالرز ادا کی گئی لیکن اصل میں ان کی قیمت دی جانے والی رقم سے کہیں کم تھی۔

ہو سکتا ہے کہ کوورونا وائرس کبھی بھی ختم نہ ہو، عالمی ادارہ صحت

بولیویا کے وزیر صحت کی گرفتاری کے ساتھ ہی وزارت صحت کے دو دیگر اعلیٰ عہدیداران کی بھی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔


متعلقہ خبریں