غریب ممالک کو قرضہ واپسی میں سہولت دینےکامطالبہ

غریب ممالک کو قرضہ واپسی میں سہولت دینےکامطالبہ

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ وقت میں غریب ممالک کی مدد نہیں کی گئی تو سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

کورونا، وزیراعظم کی عالمی اداروں سے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق جرمن چانسلر نے غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں سہولتیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں سپلائی چین بند ہے۔

اقوام متحدہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے، صدر مملکت

انجیلا مرکل نے دنیا کے امیر ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے میں غریب ممالک کی مدد کریں۔

ہم نیوز کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے تمام امیر ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ غریب ممالک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ان کی مدد اشد ضروری ہے۔

ہم نے لوگوں کو بھوک اور بیماری سے بچاناہے،وزیراعظم کی بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی امیر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کی توجہ اسی جانب مبذول کراچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں