دنیا میں کورنا کیسز کی تعداد 51 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی، 3 لاکھ 31 ہزار سے زائد اموات



دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد51 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 31 ہزار 6 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر بیس لاکھ 50 ہزارسے زائد افراد موذی وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 95  ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 16 لاکھ  سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی

برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں ایک دن میں 21 ہزار نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار بڑھ گئی ہے۔ جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 900  افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا سے اسپین میں 27 ہزار سے زائد افراد وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئے ہیں جب کہ2 لاکھ79 ہزار524 متاثر ہیں۔

وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا مزید تین سوترسٹھ جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات 36 ہزار سے بڑھ گئی ہیں جب کہ دو لاکھ 50 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


متعلقہ خبریں