وزیراعظم کی زیر صدارتخیبر پختونخوا کے ترقیاتی امور پر اجلاس

وزیر اعظم کا پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے ترقیاتی امور پر اجلاس میں رشکئی اقتصادی زون کے قیام میں پیش رفت اور سوات موٹروے کے منصوبے پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں توانائی کی پیدوار سے متعلق صوبہ کی استعداد اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

صوبائی وزیر خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ کورونا وبا کے باعث صوبے کی آمدن و اخراجات میں توازن متاثر ہوا ہے۔ آئندہ بجٹ میں خسارے پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت کی معاونت درکار ہوگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔ صوبے کی معاشی صورتحال سے عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ ترقیاتی اخراجات کم سے کم متاثر ہوں۔ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات سے متعلق آؤٹ آف باکس سلوشن پر توجہ دی جائے۔ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ پر توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ12جون کو پیش کیا جائے گا

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں قبائلی علاقے کےانضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت اس مقصد کے حصول کیلئے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، جس کی منظوری وزیراعظم  دے چکے ہیں۔

باوثوق ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزارت خزانہ کے متعلقہ حکام عید پراسلام آباد میں ہی رہیں گے اور بجٹ کے حتمی حجم کا فیصلہ اگلے چند دن میں کرلیا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ کورونا وائرس کے سبب معیشت کو جو نقصان ہوا اس کی وجہ سے بجٹ کے اہداف کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وفاقی وزارتوں کی طرف سے دی گئی بجٹ تجاویز پر بھی مزید کٹ لگا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کا حجم 7 ہزار 600 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئے مالی سال میں وفاق کی خالص آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 200 ارب روپے ہو گا جبکہ خسارے کا تخمینہ 2 ہزار 896 ارب روپے لگایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں