خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی

پشاور: خیبر پختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 افرد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اس وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 365 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت  کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 340 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار 155 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اموات ایک ہزار سے  بڑھ گئی ہیں جب کہ 48 ہزار 91 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا کے باعث پچاسی روز میں ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بتیس افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے ہیں جب کہ دو ہزار ایک سو ترانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: پاکستان میں 985 اموات، 45 ہزار 898 افراد متاثر

سندھ میں مریضوں کی تعداد اٹھارہ ہزار نو سو چونسٹھ اور پنجاب میں سترہ ہزار تین سو بیاسی ہے ۔ خیبر پختونخوا میں چھ ہزار آٹھ سو پندرہ، بلوچستان میں دو ہزار نو سو اڑسٹھ اور اسلام آباد میں ایک ہزار دو سو پینتیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان میں پانچ سو اناسی اور آزاد کشمیر میں ایک سو اڑتالیس افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد چودہ ہزار ایک سو پچپن ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 365 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں316، پنجاب297، اسلام آباد10، گلگت بلتستان4، بلوچستان38 اور آزادجموں و کشمیر میں1 شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.


متعلقہ خبریں