بھارتی افواج مظلوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج جعلی کارروائیوں میں مظلوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

مودی حکومت کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی بھارتی کوششیں جاری ہیں جوغیر قانونی ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ وادی چنار میں ڈومیسائل کا اجرا اور اس سے متعلقہ دیگر بھارتی اقدامات قابل مذمت ہیں۔

بھارتی حکام نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا، علی رضا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید

انہوں نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمانوں کو خصوصی مہم کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: او آئی سی نے بھارتی قانون مسترد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ افغانستان میں حکومتی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں۔


متعلقہ خبریں