مافیا کو نہیں چھوڑوں گا، معافی کسی کو نہیں ملے گی: عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بخوبی جانتا ہوں کہ یہ مافیا بہت مضبوط ہے لیکن میں مافیاز کے سامنے کسی صورت نہیں جھکوں گا۔

حکومت نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کر دی، ریگولیٹرز ذمہ دار قرار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے  شوگرانکوائری کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ پر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھی رپورٹ تیار کی ہے اور کوئی ابہام نہیں چھوڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف جنگ میں متحد رہنے پر کابینہ اراکین کی بھی تعریف کی اور کہا کہ خوشی ہے کہ پوری کابینہ کرپشن کے خلاف جنگ میں میرے ساتھ ہے۔

آٹا، چینی اسکینڈل: جہانگیرترین کو زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے ہٹادیا، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں وہی کام کررہا ہوں جو عوام کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں۔

عمران خان نے واضح کیا کہ کوئی چاہے میرے کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو اسے معافی نہیں ملے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا حالانکہ جانتا ہوں کہ یہ مافیا بہت مضبوط ہے۔

چینی اسکینڈل: شوگر ملز مالکان نے ایف آئی اے رپورٹ یکطرفہ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ ملک کو برے طریقے سے لوٹا گیا ہے۔ انہوں نے پراعتماد لہجے میں کہا کہ دیگر مافیاز کو بھی بے نقاب کروں گا۔


متعلقہ خبریں