سندھ میں کورونا کے مزید 20 مریض جاں بحق

کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکروں افراد گرفتار

کراچی: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 20 ا مریض جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 336 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 960 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 19ہزار 924 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق  کراچی میں کورونا وائرس کے 856 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سن سے بڑے شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 15 ہزار624 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے باعث مزید 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔کراچی میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 276 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اموات ایک ہزار سے  بڑھ گئی ہیں جب کہ48 ہزار91 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق

کورونا کے باعث پچاسی روز میں ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ امریکہ میں ایک ہزار اموات  رپورٹ ہونے میں  پنسٹھ دن لگے تھے۔ فرانس میں ساٹھ روز میں  ایک ہزار افراد لقمہ جاں بحق ہوئے اور جرمنی میں  چھیاسٹھ اور اٹلی میں بیالیس روز میں ایک ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بتیس افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے ہیں جب کہ دو ہزار ایک سو ترانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں