پشاور: باچا خان ایئرپورٹ، انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ

پشاور: باچا خان ایئرپورٹ، انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یو اے ای میں 70 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، زلفی بخاری

ہم نیوز کے مطابق فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونختوا (کے پی) محمود خان کی درخواست پر کیا ہے۔

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ فیصلے کی بابت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کو آگاہ کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی تکالیف و مشکلات کا احساس ہے۔

ہم صرف وعدے نہیں کرتے، کام بھی کر کے دکھاتے ہیں، وزیر اعظم

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دہانی کرائی کہ اپنے ملک کے محنت کش بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوام الناس اور تمام مسافروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں۔

قواعد و ضوابط کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹس پراسکریننگ کی جاتی ہے اور طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مختص قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا جاتا ہے۔

کورونا: پشاور میں قائم آشیانہ کے رہائشی یتیم بچوں کو رشتہ داروں کے پاس بھیج دیا گیا

قرنطینہ سینٹرز میں محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں مسافروں کے سیمپلز لیتی ہیں جنہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز بھیجا جاتا ہے۔

ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے کی صورت میں مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی جاتی ہے لیکن جن مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹس مثبت آتی ہیں انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں