پنجاب میں کورونا کے مزید 697 کیسز رپورٹ


لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 697 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہزار 382 ہوگئی ہے۔

ترجمانپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 297 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اموات ایک ہزار سے  بڑھ گئی ہیں جب کہ48 ہزار91 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کے باعث پچاسی روز میں ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ امریکہ میں ایک ہزار اموات  رپورٹ ہونے میں  پنسٹھ دن لگے تھے۔ فرانس میں ساٹھ روز میں  ایک ہزار افراد لقمہ جاں بحق ہوئے اور جرمنی میں  چھیاسٹھ اور اٹلی میں بیالیس روز میں ایک ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بتیس افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے ہیں جب کہ دو ہزار ایک سو ترانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: پاکستان میں 985 اموات، 45 ہزار 898 افراد متاثر

سندھ میں مریضوں کی تعداد اٹھارہ ہزار نو سو چونسٹھ اور پنجاب میں سترہ ہزار تین سو بیاسی ہے ۔ خیبر پختونخوا میں چھ ہزار آٹھ سو پندرہ، بلوچستان میں دو ہزار نو سو اڑسٹھ اور اسلام آباد میں ایک ہزار دو سو پینتیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان میں پانچ سو اناسی اور آزاد کشمیر میں ایک سو اڑتالیس افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد چودہ ہزار ایک سو پچپن ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔


متعلقہ خبریں