راجن پور میں ٹرک الٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 9 زخمی


راجن پور: صوب پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر کوئلے سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی جام پور کے مطابق ٹرک میں سوار افراد مسافر تھے جو عید پر اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ کوئلے سے بھرا ٹرک سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے بچنے کی کوشش میں الٹ گیا۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں  جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو پوسٹ مارٹم اور ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 13 اپریل کو لاہور کے علاقے سندر ملتان روڈ پرٹریفک حادثے میں  ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھَے۔

لاہور سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق تیز رفتار مزدے نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد صدام، شان اورحرم فاطمہ جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، لاہور شہر کے12علاقے سیل

لاہور ٹریفیک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والا مزدا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی تھیں۔


متعلقہ خبریں