پاک چین تعلقات پر ایلس ویلز کا بیان بے بنیاد ہے، چین

پاک چین تعلقات پر ایلس ویلز کا بیان بے بنیاد ہے، چین

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے ترجمان نے امریکہ کی اسٹیٹ سیکریٹری ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات اور سی پیک کے متعلق جاری کردہ بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ایلس ویلز کا بیان امریکی پالیسی کے مطابق تھا، امریکی سفیر

ہم نیوز کے مطابق چینی سفارتخانے کے ترجمان نے جبوبی ایشیا کے لیے امریکہ کی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کے بیان کو پاک چین تعلقات کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مضموم کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 69 سالوں سے بہترین سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات مسترد

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے کبھی پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ کبھی داخلی امور میں مداخلت کی ہے۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے سی پیک منصوبوں میں 25 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے جب کہ امریکہ نے 2012 سے 2019 کے درمیان پاکستان میں صرف ایک ارب کی سرمایہ کاری کی۔

پاکستان کو کبھی نہیں بھولیں گے، چین

ہم نیوز کے مطابق چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین اور پاکستان ساتھ ہیں۔

ترجمان کے مطابق چین نے 55 ملین امریکی ڈالرز کا طبی سامان پاکستان کو مہیا کیا ہے اور ہمیشہ پاکستان کو برابری کی سطح پرسمجھا ہے۔

چینی سفارتخانے کا پاک چین تعلقات کے لیے آئی ایس پی آر کے کردار کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں قائم چینی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات مساوی بنیادوں پر استوار ہیں اوردونوں ممالک ایک دوسرے کا احترام و مدد کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں