کے پی حکومت: عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منانے کا فیصلہ

کے پی حکومت: عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منانے کا فیصلہ

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی)  حکومت نے عید الفطر کا تہوار سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ میں کورونا کے19ہزار424 کیسزرپورٹ، 336 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عید الفطر مذہبی تہوار ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ مذہبی تہوار کو سادگی سے منائیں۔

انہوں نے عوام الناس سے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر اجتماعات سے گریز کیا جائے اور ہجوم سے بچیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے وزرا، مشیران، معاونین اور اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف خود عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منائیں بلکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں48091 افراد متاثر، 1017 جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ عیدالفطر کا تہوار سادگی سے گھروں پہ رہ کرمنائیں۔

انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 960 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتیاط ہی کورونا سے بچاؤ کا واحد طریقہ ہے۔

سید مراد علی شاہ نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر گاؤں نہ جائیں اور شہروں میں رہنے والے اپنے ہی گھروں پر رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خدانخواستہ دیہاتوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو کام کرنا ازحد مشکل ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے بھی کہا تھا کہ وہ عید الفطر سادگی سے منانے کا قومی اعلان کریں۔

پشاور: طبی عملہ کورونا کا نشانہ بننے لگا

انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کھول دی گئی ہیں اور ان کے نتائج 14 دن بعد سامنے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں