پاک فوج کا امریکی فوج کے لیے طبی سامان کا تحفہ

پاک فوج کا امریکی فوج کے لیے طبی سامان کا تحفہ

میری لینڈ: پاک فضائیہ کا سی – 130 طیارہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا امدادی سامان لے کر اینڈریو ایئر فورس بیس میری لینڈ، امریکہ پہ اترگیا ہے۔

کانگو: امن مشن میں شامل پاک فوج کی خاتون آفیسر کو امریکی فوج کا خراج تحسین

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے طبی سامان لے کر پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امریکی ایئر فورس بیس پہنچا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک فوج کی جانب سے امریکی فوج کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا طبی سامان تحفتاً بھیجا گیا ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان سے بھیجے جانے والے طبی سامان کو امریکی فوج کے سپرد کیے جانے کے موقع پر امریکہ میں موجود پاکستانی سفیر اسد مجید خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

امریکہ: خصوصی چارٹرڈ طیارے سے پاکستانی طلبہ وطن روانہ

پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے اس موقع پرکہا کہ پاک فوج کا یہ اقدام قدرتی آفات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ تعاون کا مظہر ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے سفیر نے اس موقع پرکہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج اور عوام کے مابین تاریخی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ اکھٹے مل کر لڑی ہے۔

پاک فوج کا کورونا کے دوران انٹرنل سیکیورٹی اخراجات نہ لینےکافیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے امریکہ میں سفیر اسد مجید خان نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان اور امریکہ کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے خلاف بھی ایک ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں