لاہور: مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹی فکیشن جاری

Punjab-market

پنجاب میں بدھ کو سکول، کالجز، مارکیٹیں، دفاتر کھلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی


لاہور: عید الفطر کے  لیے تمام مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

پنجاب میں ایس او پیز کے تحت مزارات کھولنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق نئے نوٹی فکیشن کے تحت تمام مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شب دس بجے تک کے درمیانی عرصے میں کھلی رہیں گی۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب: اساتذہ کو گندم کی اسمگلنگ روکنے پر مامور کرنےکا فیصلہ

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے اس سلسلے میں واضح کیا ہے کہ مارکیٹوں کے لیے اعلان کردہ نئے اوقات کار کا اطلاق 21 مئی سے 24 مئی تک کے درمیانی عرصے میں ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ 24 مئی کے بعد مارکیٹیں دوبارہ صبح 9 سے شام سات بجے تک کھلا کریں گی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مزار ات بھی کھول دیے گئے ہیں۔

حکومت پنجاب کا عید تک مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مزارات پہ حاضری کے لیے ضروری ہے کہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔


متعلقہ خبریں