سویپ ٹیسٹ سے 50 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ ملے گا، برطانیہ

فائل فوٹو


لندن: برطانوی وزیر صت نے دعویٰ کیا ہے کہ سویپ ٹیسٹ سے 50 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ ملے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے جلد نتائج دینے والی ٹیسٹنگ کٹ کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ سویپ ٹیسٹ سے 50 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ ملے گا۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اب تک 30 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ حکومت نے ایک کروڑ سے زائد ٹیسٹنگ کٹس کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد51 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 34 ہزار 6 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر بیس لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد موذی وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا مزید تین سوترسٹھ جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات 36 ہزار سے بڑھ گئی ہیں جب کہ دو لاکھ 50 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 96  ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 16 لاکھ  20 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں غریب ممالک کو قرضہ واپسی میں سہولت دینےکامطالبہ

کورونا سے اسپین میں 27 ہزار 900 سے زائد افراد وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 2 لاکھ 80 ہزار 117 متاثر ہیں۔

وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں