ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر آج جمعہ کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے دیگر مقامات آج شدید گرم رہیں گے۔

کل بروز ہفتے کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم شام ڈھلتے ہی بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا جبکہ سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع میں رہی۔ دادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ، موہنجو داڑو اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں