کاون ہاتھی کی چڑیا گھر سے منتقلی پر امریکی گلوکارہ حکومت پاکستان کی شکرگزار



اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر کے چڑیا گھر سے ہاتھی کاون سمیت تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے جس پر امریکی پاپ گلوکارہ شیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تین ٹویٹ کیے جنہیں ان کے ہزاروں فالورز نے ری ٹویٹ کیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ یہ میری زندگی کو بہت بڑا لمحہ ہے۔

کاون ہاتھی کی چڑیا گھر سے رہائی کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر مہم چلائی گئی تھی اس مہم میں امریکی گلوکارہ شیر بھی پیش پیش رہی تھیں۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے چند اداروں اور اسلام آباد کے شہریوں نے چڑیا گھر کے سامنے مظاہرے بھی کیے تھے۔

فائل فوٹو

کاون کو چھ سال کی عمر میں اسلام آباد کے چڑیا گھر میں لایا گیا تھا اور یہاں اس کو32 سال ہوچکے ہیں۔ ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ کاون نامی ہاتھی کو اذیت ناک حالات میں رکھا گیا ہے۔ چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کی نگرانی چیئرمین وائلڈ لائف کی سربراہی میں قائم کیا جانے والا بورڈ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کا مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم

محکمہ جنگلی حیات کے سربراہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سری لنکا کے ہائی کمشنر کی مشاورت سے کاون کو ایک ماہ کے اندر مناسب پناہ گاہ میں منتقل کرنے کا انتظام کریں۔


متعلقہ خبریں