سپریم کورٹ میں44 ہزار 658 کیسز زیر التوا

فائل فوٹو


اسلام آباد: سپریم کورٹ پاکستان میں  زیر التوا کیسز کی تعداد 44 ہزار 658 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم مئی کو زیر التواکیسز کی تعداد 44 ہزار 462 تھی اور یکم مئی سے 15 جولائی تک 196 کیسز کا اضافہ ہوا۔

سپریم کورٹ  نے یکم مئی سے 15 مئی تک 366 کیسز کے نمٹائے اور 562 نئے کیسز کا اندراج ہوا۔ خیال رہے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور ثاقب نثار کیسز کو نمٹانے میں کافی متحرک رہے ہیں۔

پاکستان میں انصاف کی تیز ترین فراہمی کیلئے373 ماڈل کورٹس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں ہزاروں سائلین کو انصاف فراہم کیا گیا ہے۔

پاکستان میں تقریبا دو ماہ تک چھوٹی بڑی تمام عدالتیں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث بند رہتی ہیں اور اس دوران زیر التوا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ عدالتوں میں تعطیلات کے سبب سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اکثر عدالتیں آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے چھٹیوں کا تعین کرتی ہیں اور ججز کی غیر موجودگی میں ڈیوٹی ججز صرف انتہائی اہم نوعیت کے مقدمات سنتے ہیں۔


متعلقہ خبریں