امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ پھر منفی آگیا

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر منفی آگیا ہے۔

امریکی ریاست مشی گن روانہ ہونے سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا کوورنا ٹیسٹ ایک بار پھر منفی آیا ہے۔مزاحیہ انداز اپناتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج بھی ملیریا کی دوائی ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں ہائیڈروکسی کلوروکوئن دوائی کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے تجویز کیا تھا جبکہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے گزشتہ ایک ہفتے سے ملیریا کےعلاج کے لیے استعمال کی جانے والی ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے نائب صدر قرنطینہ میں چلے گئے

قبل ازیں 8 مئی کو بھی ٹرمپ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اب تک چار کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور سب کے نتائج منفی آئے ہیں۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے جس کے باعث مائیک پنس صدر ٹرمپ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

پریس سیکریٹری کیٹی ملرکا 9 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق خود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی تھی۔

امریکہ کے نائب صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو آئی سو لیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر مائیک پنس گزشتہ دنوں اس وقت عالمی اور امریکی ذرائع ابلاغ میں شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے جب وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے لیے اسپتال گئے تھے لیکن انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور نہ ماسک استعمال کیا۔ مائیک پنس نے نہ تو کوئی ماسک پہنا ہوا تھا اور نہ ہی دیگر حفاظتی و احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا تھا۔

 


متعلقہ خبریں