سندھ میں کوروناکیسز کی تعداد 20 ہزار 883ہوگئی، 340 اموات

کورونا وائرس

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہزار 883ہوگئی ہے اور340 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کے صوبے میں 959 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کی کیسز کی مجموعی تعداد16 ہزار292 ہوگئی ہے اور شہر میں گزشتہ روز668نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سبب24 گھنٹوں کے دوران مزید 4  افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے پاکستان میں50694 افراد متاثر، 1067 جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک مجموعی طور پر چارلاکھ  45 ہزار 987 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث50 ہزار سے زائد افراد متاثر اور1067 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد پندرہ ہزار دو سو ایک ہو گئی ہے۔

پنجاب میں 18 ہزار 445 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74 اور اسلام آباد میں ایک ہزار 326 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  گلگت بلتستان میں چھ سو دو اور آزاد کشمیر میں ایک سو 58 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 365 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب 310، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان 4، بلوچستان 39 اور آزاد کشمیر میں 1 شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔


متعلقہ خبریں