سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی مفید منصوبہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی مفید منصوبہ ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی مفید منصوبہ ہے، پاکستان اور چین خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے شراکت دار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین  خطے میں امن و ترقی ، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کےلیے تعاون کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور مفاہمت کی بنیاد پر قائم ہیں۔

مودی حکومت کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے، عمران خان

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ سی پیک طویل المعیاد ترقیاتی منصوبوں پر مشتمل پروگرام ہے جس کے ذریعے توانائی، انفراسٹرکچر اور صنعتوں کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں میں 10 فیصد سے کم قرضے لیے گئے ہیں، سی پیک  کے لیے قرضے  20 سال میں قابل واپسی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ قابض بھارتی افواج جعلی کارروائیوں میں مظلوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی بھارتی کوششیں جاری ہیں جوغیر قانونی ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ وادی چنار میں ڈومیسائل کا اجرا اور اس سے متعلقہ دیگر بھارتی اقدامات قابل مذمت ہیں۔

بھارتی حکام نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا، علی رضا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں