طیارہ حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کی متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کرنے کی ہدایت

سختی کرنے سے کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

فائل فوٹو


کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) طیارہ حادثے کے متاثرین کی فوری مدد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور علاقے کے تمام اسپتالوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ حادثے میں مسافروں کی جانیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

کراچی: پی آئی اے کا مسافر طیارہ رہائشی علاقے پر گر کر تباہ،متعددافراد جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ نےعوام کو علاقے میں رش نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کی رش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مراد علی شاہ نے حادثے سے متاثرہ گھروں کے مکینوں کی ہر طرح  مدد کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

طیارے کے پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان آخری گفتگو

انہوں نے کہا کہ ایمبولینس سروس اور ان کے عملے کی خدمت بھی قابل تعریف ہے۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس سے متعدد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے تاہم جاں بحق افراد کے حتمی اعداد و شمار نہیں دیے گئے۔

مسافر طیارہ لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوا تھا اور کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوا۔

پی آئی اے کے طیارے نے حادثے سے ایک گھنٹہ30 منٹ قبل لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گرکر تباہ ہوا۔


متعلقہ خبریں