کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز: جائے حادثہ کا دورہ

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ: تحقیقات کا آغاز کردیا

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزنے پی آئی اے کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے۔

طیارہ حادثہ: آرمی چیف سمیت اعلیٰ شخصیات کا اظہار افسوس

ہم نیوز کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے جائے حادثہ پر جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پرپاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔

طیارہ حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کی متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کرنے کی ہدایت

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثے کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی کے لیے پاکستان آرمی کی خصوصی ٹیم راولپنڈی سے کراچی بھیج دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سی 130 کی خصوصی پرواز سے راولپنڈی سے کراچی روانہ ہوئی۔

طیارہ حادثہ:  پاک فوج اور سندھ رینجرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے دس فائر ٹینڈرز نے حادثے کی جگہ پر آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ ملٹری ایمبولینسز بے بھی زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی۔


متعلقہ خبریں