طیارہ حادثہ: 34 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، وزیر صحت سندھ


کراچی: سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں 34 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: پالپا کا تحقیقات کیلئے اپنی ٹیم نامزد کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ جناح اسپتال کراچی میں 19 نعشیں لائی گئی ہیں جب کہ سول اسپتال کراچی میں 15 نعشیں منتقل کی گئی ہیں۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن حکام کو پیش

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق سول اسپتال میں زبیر نامی شخص زیر علاج ہے جب کہ دارالصحت گلستان جوہر میں خالد نامی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

طیارہ حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کی متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عذرا پیچو ہو کے مطابق جناح اسپتال لکراچی لائی جانے والی تین نعشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں