سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 24 مئی کو ہو گی

EID MOON

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا کل بروز ہفتہ 30 واں روزہ ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر ہو گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

کے پی حکومت: عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منانے کا فیصلہ

دوسری جانب وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی 25مئی کو عید منانا چاہتی ہے۔ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا عید 24 مئی اتوار کو ہونے کا دعویٰ

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں حقائق بتا عوام کے سامنے لائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرناچاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ کلینڈر کے مطابق عید 24 مئی کو ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں 24 تاریخ کو عید ہوگی۔


متعلقہ خبریں