طیارہ حادثے کے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وزیرداخلہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نےکہا ہے کہ پی آئی اے طیارے کے حادثے کی وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: پالپا کا تحقیقات کیلئے اپنی ٹیم نامزد کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ قیاس آرائیوں سے لواحقین اور متاثرین کی دل آزاری ہو گی۔

آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت امدادی سرگرمیوں و کاموں میں ساتھ دے رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت جلد اس ناخوشگوار حادثے کے حقائق سامنے لائیں گے۔

وزیراعظم کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس، تحقیقات کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پی آئی اے پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اپنی ٹیم نامزد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پالپا نے تحقیقات کے لیے غیر جانبدار اورایوی ایشن امور کے ماہرین پر مشتمل بورڈ کی تشکیل کا  مطالبہ کیا ہے۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن حکام کو پیش

پالپا کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے دونوں پائلٹس کافی تجربہ کارتھے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ تیکنیکی خرابی جہاز کے حادثے کا سبب بنی ہو۔


متعلقہ خبریں