طیارہ حادثے کی مکمل شفاف انکوائری ہوگی، سی ای او پی آئی اے


کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئرمارشل (ر) ارشد ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کی مکمل شفاف انکوائری ہوگی۔ انکوائری وزیراعظم کی منظوری سے ایوی ایشن مرتب کرے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پر ایک اور آزمائش آگئی ہے۔ سانحے میں میں نے اپنے فرنٹ لائن مجاہد کھو دیے۔ سانحہ میں میرے دو پائلٹ شہید ہوئے۔ ہم نے اس صورت حال کا سامنا کرنا ہے۔ شہدا اب واپس نہیں آسکتے۔ ان کے گھروں میں کہرام ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ اڑان سے قبل طیارے کی ساری انسپکشن ہوئی تھی، یہ جہاز سب سے زیادہ محفوظ جہاز تھا، جہاز پوری طرح ٹیکنیکل طور پر کلیئر تھا۔

ایئرمارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ سانحہ کے بعد میں، میری ٹیم اور این ڈی ایم اے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ طیارے میں 99 افراد موجو د تھے۔ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے۔

مزید پڑھیں: طیارہ حادثہ: 34 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، وزیر صحت سندھ

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی نے پائلٹ سے کہا آپ لینڈنگ کرسکتے ہیں۔ بلیک باکس اور وائس ریکارڈنگ کی رپورٹ آنے کے بعد تفصیلات سامنے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ایئر پورٹ ہوٹل کو خالی کرلیا ہے۔ لواحقین کو ہوٹلز میں رکھیں گے۔ لواحقین سے آج رات تک رابطہ کرلیں گے۔ اس وقت میری ٹیمیں اسپتالوں میں موجود ہیں۔ میں اور میری ٹیمیں کسی بھی خدمت کے لیے حاظر ہیں۔

سی ای او پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ایمرجنسی رسپانس سینٹر موجود ہے۔ میں درخواست کروں گا کہ خود ساختہ ایکسپرٹ سے دورہیں۔

انہوں نے کہا کہ 19شہدا جناح اسپتال اور 22 شہدا کی میتیں دیگر اسپتالوں میں ہیں۔ میرے شہری شہید ہوئے ہیں لہذا شفاف انکوائری ہوگی۔ آپریشن مکمل کرنے میں 2سے3دن لگیں گے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ سیفی انویسٹی گیشن بورڈ میں پی آئی اے کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔۔

ایئرمارشل (ر) ارشد ملک نے کہاطیارہ حادثے میں گھروں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں