طیارہ حادثہ: محکمہ صحت،80 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

طیارہ حادثہ: محکمہ صحت،80 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے طیارہ حادثے میں 80 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیدق کردی ہے۔

طیارہ حادثہ: حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ جناح اسپتال میں 48 اور سول اسپتال میں 32 نعشیں موجود ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ اسپتالوں میں لائی جانے والی نعشوں میں سے پانچ کی شناخت کرلی گئی ہے۔

طیارہ حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کی بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹل منتقل کرنے کی ہدایت

ایدھی فاوَنڈیشن نے کچھ دیر قبل تصدیق کی تھی کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 72  افراد کی نعشیں اسپتالوں میں منتقل کی ہیں۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کچھ دیر قبل کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں اس وقت تک 41 نعشیں لائی جا چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اسپتال لائی جانے والی تمام نعشوں کا ڈی این اے سیمپلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارے حادثے میں زخمی ہونے والے کسی بھی شخص کو جناح اسپتال نہیں لا یا گیا ہے۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: ڈیوٹی میں تبدیلی نے ایئر ہوسٹس کی جان بچا لی

سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے چند گھنٹے قبل جناح اسپتال اور سول اسپتال میں 34 نعشوں کے لائے جانے کی تصدیق کی تھی۔


متعلقہ خبریں