طیارہ حادثہ: حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ: تحقیقات کا آغاز کردیا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعظم کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس، تحقیقات کی یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی چار رکنی ہے جس کی سربراہی ایئر کموڈور عثمان غنی کریں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے دیگر اراکین میں ونگ کمانڈر ملک عمران، گروپ کیپٹن توقیراور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی شامل شامل ہیں۔

طیارہ حادثے کے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وزیرداخلہ

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی اپنی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر حکومت کو پیش کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کیبنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: پالپا کا تحقیقات کیلئے اپنی ٹیم نامزد کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی جامع رپورٹ آئندہ ایک ماہ میں مکمل کرکے وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں