ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا


کراچی: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے علاقے شدید گرم رہیں گے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ گرمی سندھ میں رہی۔ دادو اور لاڑکانہ کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جیکب آباد کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں