ملک بھر میں عیدالفطر سادگی کے ساتھ منائی گئی


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس اور پی آئی اے کے طیارہ حادثے کے باعث عیدالفطر سادگی کے ساتھ منائی گئی۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جن میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

عید الفطر کے موقع پر شہر کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطرپر وزیراعظم کی اہل وطن اور مسلمانان عالم کو مبارکباد

لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔شہر کے دیگر مقامات پر بھی عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے۔

تمام مساجد، عید گاہوں اور عید کے دیگر اجتماعات میں کورونا سے حفاظتی انتظامات کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ عید کے اجتماعات میں سینیٹائزرکے استعمال اورسماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا گیا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری دی۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پراہل وطن اورمسلمانان عالم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ ہم سب کورمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں نصیب ہوئیں۔ اللہ سےدعاہے وہ ہمارے روزوں، عبادتوں اورکارہائے خیرکو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

وزیراعظم نے کہا سماجی فاصلے، حفظان صحت کے اصولوں کواختیارکرنا ہوگا۔ ضرورت مند، نادار، مستحقین اوردیہاڑی دارطبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔


متعلقہ خبریں